اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ مذاکرات آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے سفارتکار بات چیت کا ایجنڈا تیار کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ آئندہ ماہ کے شروع میں جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران وہ اسلام آباد بھی پہنچیں گے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ ہندوستان شملہ معاہدے کے تحت کشمیر پر بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے دونوں ملکوں کے سفارتکار رابطے میں ہیں۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں دہشت گردی کا خاتمہ اور پانی جیسے مسائل بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
.....
/169