24 فروری 2015 - 06:58
پاکستان کے وزير دفاع کا بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہندوستان کے رابطوں کا الزام

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہندوستان کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پاکستان کے پاس اس کے شواہد بھی موجود ہیں ہیں کہ ہندوستان بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستان کو اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعویٰ ثابت بھی کرسکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسندوں کی پشت پر ہندوستان موجود ہے-
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسند ہندوستانی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں اور وہاں سے ہدایات لیتے ہیں۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ ہندوستان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں کا علم ہے۔
تاجکستان کے دار الحکومت "دوشنبے" میں پاکستانی ذرا‏ئع نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت ہندوستان، افغانستان کے مشرقی صوبے " کنڑ" میں تحریک طالبان پاکستان کے افراد کو انگريزی، فارسی، روسی اور تاجیک زبانیں سکھانے میں مصروف ہے- واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف اسطرح کے الزامات لگاتے رہتے ہیں-

..............

/169