24 فروری 2015 - 05:17
ترکی کا چین سے لانگ رینج میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ

ترکی نے چین سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے لانگ رینج میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے چین سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے لانگ رینج میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترکی کے سابق انٹیلی جنس یونٹ کے چیف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کو امریکہ اور دیگر یورپی ملکوں کے مقابلے میں چین کے میزائل سسٹم کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے یہ بیان ترکی کےوزیر دفاع کے اعلان کے بعد کیا۔ گزشتہ ہفتے ترکی کے وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ترکی چین سے لانگ رینج میزائل سسٹم خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور یہ سسٹم نیٹو میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

.......

/169