اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر مکہ میں آج دہشت گردی کے خلاف 4روز بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمدیوسف مکہ پہنچ چکےہیں ۔ مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام 22فروری سےشروع ہونے والی کانفرنس 25 فروری تک جاری رہے گی جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداللہ کریں گے ، کانفرنس کا افتتاح گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے ، جس میں دنیا بھر کے 400سے زائد اسکالرز شرکت کریں گے ۔
.......
/169