اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جنیفر ساکی نے جنیوا مذاکرات کو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے تک پہنچنےکا ایک اہم موقع قرار دیا -
وہ واشنگٹن میں صحافیوں کو ایران کے ساتھ جنیوا میں جاری ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دے رہی تھیں - انہوں نے اس بریفنگ میں حتمی ایٹمی سمجھوتے کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی بیان بازی پر تنقیدبھی کی -
جنیفر ساکی نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی معلومات مذاکرات کرنے والوں سے زیادہ ہیں-
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اس لئے کوئی نہیں جانتا کہ ا س میں کیا ہے-
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن ایسے اقدامات کر رہا ہے جن سے اطمینان ہو جائے کہ خفیہ معلومات باہر نہیں نکلیں گی-
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ براہ راست دو طرفہ مذاکرات اور گروپ پانچ جمع ایک کے تحت انجام پانے والی ملاقاتیں جامع ایٹمی سمجھوتے تک پہنچنے کے عمل کو آگے بڑھانے میں مفید ہیں –
.......
/169