اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت میں تحریک حماس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اویگدور لیبرمین کی درخواست قابل مذمت ہے۔ فلسطینی قیدیوں سے متعلق حماس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت اور مضبوط ہوگی۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ لیبرمین نے انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی صیہونی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا قانون پاس کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲