اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' نے لیبیا میں داعشی دہشتگردوں کے ہاتہوں مصری عیسائی شہریوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی.
صدراتي ويب سائيٹ كے مطابق؛ يہ مذمتي بيان حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے تہران ميں ثقافتي انقلاب كي اعلي كونسل كے اجلاس سے سنئير حكومتي اركان سے خطاب كرتے ہوئے ديا.
صدر مملكت نے اس اجلاس سے خطاب كے دوران اسلامي انقلاب كے 36ويں سالگرہ كے موقع پر يوم آزودي كي ريليوں ميں عوام كي بھرپور شركت پر ايراني قوم كا شكريہ ادا كيا.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني قوم نے ايك مرتبہ پھر يہ ثابت كرديا كہ وہ اسلامي نظام كے حامي ہيں اور اسي راہ پر ہميشہ گامزن رہيں گے.
صدر روحاني نے اپنے خطاب ميں ليبيا ميں دہشت گردوں كے ہاتھوں عيسائي برادري سے تعلق ركھنے والے 21 مصري شہريوں كي المناك اور وحشيانہ قتل پر افسوس كا اظہار كيا.
صدر مملكت نے كہا كہ دشت گردوں كي پشت پناہي كرنے والے ملكوں كو معافي مانگ كر دہشت گردوں كي حمايت چھوڑ ديني چاہيے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲