21 فروری 2015 - 06:27
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایران کے ایٹمی معاملے پر اختلاف

امریکہ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے من گھڑت اطلاعات پھیلارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے من گھڑت اطلاعات پھیلارہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ کے مطابق اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف کو جان بوجھ کر غلط رنگ دے رہا ہے اور مستقل طور پر من پسند اطلاعات کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کررہا ہے جب کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی ایران سے جوہری مذاکرات پر اسرائیل کے کردار پر تنقید کی ہے۔

ادھر اسرائیل نے بھی امریکہ پر الزام عائد کیاہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کو اسرائیل سے خفیہ رکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور اسرائیلی وزیراعظم نیت یاہو کے درمیان تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں اور امریکی صدر نے نیتن یاہو کے مارچ میں ہونے والے مجوزہ دورہ واشنگٹن کے دوران ان سے ملنے سے انکار کردیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل پرانے اتحادی ہیں اور ان کے درمیان یہ تلخی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں مصروف ہیں اور آئندہ ماہ تک مذاکرات میں اہم پیش رفت ہونے کا بھی امکان ہے۔ ایران نے جنیوا معاہدے کے مطابق تمام اقدامات کو انجام دیدیا ہے اور اس بات کی تصدیق بین الاقاوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی کردی ہے اب فریق ثانی کی طرف سے معاہدے پر عمل باقی ہے ایران کا کہنا ہے کہ ایک ہی مرحلے میں جامع معاہدہ ہوجائے ورنہ ایران اپنا پروگرام دوبارہ شروع کردےگا۔

.......

/169