20 فروری 2015 - 12:52
ایران کے بارے میں آمانو کی دوہزار پندرہ کی پہلی رپورٹ

آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام اور ایٹمی تنصیبات کے بارے میں چھہتر پیراگراف اور چار ضمیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے جمعرات کو ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات اور جوہری پروگرام کے بارے میں دوہزار پندرہ کی پہلی رپورٹ جائزے کے لئے بورڈ آف گورنر کے پینتیس اراکین کے حوالے کردی- آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کا دوہزار پندرہ کا پہلا اجلاس دو ہفتے بعد دو مارچ کو شروع ہوگا- اس اجلاس ميں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائےگا-

.......

/169