19 فروری 2015 - 11:50
قطر نے قاہرہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

عرب لیگ میں مصر کے نمائندے کے اس بیان کے بعد کہ دوحہ، دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے، قطر نے مصر سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ میں مصر کے نمائندے کے اس بیان کے بعد کہ دوحہ، دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے، قطر نے مصر سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ میں بھی قطر کے نمائندے نے بدھ کے روز کے اجلاس میں، لیبیا کے خلاف کسی بھی قسم کی بیرونی فوجی کاروائی پر اپنے ملک کی مخالفت کا اظہار تھا- لیبیا میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں مصر کے اکّیس شہریوں کی ہلاکت کے بعد قاہرہ نے لیبیا میں اس دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے اور مشترکہ سرحدوں پر فوج کو چوکس کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مصر کی وزارت انصاف کے ایک اعلی عہدیدار عادل فہمی نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ مصر سے فرار ہونے والے کچھ دہشتگرد، قطر میں پناہ لئے ہوئے ہیں جن میں یوسف قرضاوی اور عاصم عبدالماجد بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دوحہ اور قاہرہ کے درمیان تعلقات معمول پر آجانے کے بعد مصر اور قطر کے حکام کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے جن میں قاہرہ کی ان درخواستوں پر غور کیا جائے گا کہ جن کا ابتک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

.......

/169