اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی نیوز ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکا بدھ کو صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں عوامی رضاکار فورس کے اڈے کے قریب ہوا ہے- اس کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں- دوسری جانب شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے ایک مقامی عہدیدار نے خبر دی ہے کہ اربیل میں کویرگریس روڈ پر داعش دہشتگردوں اور کرد پیشمرگہ فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں- درایں اثنا بدھ کی رات مشرقی بغداد میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے- دوسری جانب جنوبی موصل میں داعش دہشتگردوں نے عراقی قبائل کے پچیس سرداروں اور بزرگوں کو رضاکار فورس سے وابستگی کے باعث اغوا کرلیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲