اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مسلکی بنیادوں پر اختلافات کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اُمت واحدہ کے قرآنی تصور کو اُجاگر کرکے منافرت کے خاتمے اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی کے سانحات کا تسلسل حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور میں شیعہ علماء کونسل کے رہنما سردار کاظم علی حیدری کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر وفا عباس جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلٰی اظہار بخاری بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مذہب قتل و غارت کی تعلیم نہیں دیتا ہے۔ مملکت خداداد کے اندر دہشت گردی کا کھیل کھیلنے والے کسی بھی مذہب کے ترجمان نہیں ہیں، بلکہ یہ شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تمام مسالک کا ترجمان ہے، جو اُمت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی اور امن و اخوت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، پائیدار امن کے قیام کے لیے منافرت پھیلانے والے عناصر کو اپنی اپنی صفوں سے نکال پھینکنا ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ سردار کاظم علی حیدری مظلوم طبقوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل رہے۔ اُنہوں نے علی پور کے خضر عباس گھلو کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
| شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ علی پور |
| شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ علی پور |
![]()

.......
/169