اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نئے سفیرغلام علی خوش رو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو اپنے اسناد تقرری پیش کرنے کے بعد نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک، اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور جب ان کی ضرورت باقی نہيں رہ جاتی تو ان کا مقابلہ کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ صحیح روش نہيں ہے. غلام علی خوش رو کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم علاقائی اور عالمی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اقتصادی، سماجی میدانوں اور ترقیاتی منصوبوں میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون میں فروغ آئے گا. اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے غلام علی خوش رو نے مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگردی کی وجوہات کا پتہ لگائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ مغربی ممالک کو دہشتگردی کی جڑوں کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی اس کے خلاف جد و جہد کی ضرورت کو بھی سمجھنا چاہئے. انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مانند، سنجیدگي کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹیں. غلام علی خوش رو نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے علاقے میں کبھی بھی انتہا پسندی کی حمایت نہيں کی ہے کہا کہ ہم نے دوسروں کو بھی ہمیشہ اس خطرے آگاہ کیا ہے کہ جس کا ثبوت گذشتہ برس جنرل اسمبلی میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے بارے میں صدر مملکت کی تجویز ہے. اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمیں اسلاموفوبیا کے ساتھ ہی انتہاپسندی و دہشتگردی کا بھی مقابلہ کرناچاہئے.
.......
/169