17 فروری 2015 - 09:57
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکارہ، حزب اللہ کا ڈرون اسرائیل میں داخل

حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے نے اسرائیلی علاقوں میں پرواز کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس ڈرون طیارے نے اتوار کی رات ایک بجے پرواز شروع کی۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ کا یہ ڈرون طیارہ، الناقورہ علاقے سے مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور اسرائیلی فضائی حدود میں 20 منٹ تک پرواز کرتا رہا۔

اسرائیل کی روٹرنیٹ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ اتوار کی رات ایک بجے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا اور یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا واقعہ ہے۔ حزب اللہ کے ڈرون طیارے ایسی صورت میں اسرائیل پر پرواز کرتے ہیں کہ جب اسرائیل دعوی کرتا ہے کہ اس کی فضائی حدود بہت ہی محفوظ ہے اور آئرن ڈوم کی وجہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔

آئرن ڈوم میزائل شیلڈ نظام ہے جسے امریکہ کی بھاری مالی مدد سے اسرائیل کی حفاظت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

در ایں اثنا اسرائیلی فوج کو جولان کی پہاڑیوں میں الرٹ کر دیا گیا۔ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور حزب اللہ اس علاقے میں دو محاذوں پر لڑ رہا ہے۔

ایک محاذ پر اسرائیل سے اور دوسرے محاذ پر جبہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے جزب اللہ فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے۔

اسرائیل، حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے شام میں سرگرم ان دہشت گرد گروہوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔

.......

/169