17 فروری 2015 - 06:21
روس، جرمنی، فرانس اور یوکرین کے سربراہوں کی مینسک سمجھوتے پر عمل در آمد کی تاکید

روس، جرمنی، فرانس اور یوکرین کے سربراہوں نے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں مینسک سمجھوتے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین ، انجلامرکل، فرانسوا اولینڈ اور پٹروپوروشنکو نے یوکرین کے بحران کے حل کے تعلق سے مینسک سمجھوتے پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ان چارو ملکوں کے سربراہوں نے مشرقی یوکرین کے شہر دبالسوکی ابتر صورتحال اور اسی مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے عمل پر یورپ کی تعاون و سلامتی کی تنظیم کی نگرانی کی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا ۔

پیر کو روس، جرمنی، فرانس اور یوکرین کے درمیان ایک بار پھر اجلاس ہو رہا ہے ۔ اس سے پہلے ان چارو ملکوں کے سربراہوں نے گیارہ اور بارہ فروری کو یوکرین کے بحران کے حل کے لئے مینسک میں ایک اہم اجلاس کیا تھا جس میں مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے ۔

.......

/169