اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد میں یمن کی عوامی کمیٹیوں سے جس کی سرپرستی تحریک انصاراللہ کررہی ہے کہا ہے کہ وہ ملک کے سرکاری اداروں سے نکل جائے۔ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد جاری کرکے یمن کی عوامی کمییٹوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ سرکاری مراکز پر اپنا کنٹرول ختم کردیں۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے اس قرارداد کےحق میں ووٹ ڈالے۔ اس سے پہلے خلیج فارس تعاون کونسل نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات یمن کے بارے میں فیصلے کرنےکےلۓ ریاض میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق کی بنیاد پریمن کی تحریک انصاراللہ کے خلاف ایک ایسی قرارداد جاری کرے جس میں فوجی مداخلت کو جائز قرار دیا گيا ہو۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے اس مطالبے کے باوجود سلامتی کونسل میں ایک ایسی قرارداد منظورکی گئی جو اقوام متحدہ کی ساتویں شق کی بنیاد پر استوار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصار اللہ نے چھے فروری کو صنعا میں ایوان صدر میں یمن کے گروہوں کے ساتھ " نئے عبوری آئین کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کی رو سے پانچ ارکان پر مشتمل ایک عبوری کونسل تشکیل دینے کافیصلہ کیا گيا ہے اس کونسل کو دو سال تک کے عبوری دور کے لۓ عہدہ صدارت کی ذمےداریاں سونپی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲