اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کو نابود کرنے کیلئے عراقی قوم کی مدد کیلئے ایران، جس طرح تیزی سے آگے بڑھا اس سے پوری دنیا اور خود امریکی صدر بارک اوباما بھی حیرت زدہ ہوگئے، اسلئے کہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ، اپنے کئی برسوں کے منصوبوں کے ساتھ داخل ہوا تھا جسے ایران کے ہاتھوں منھ کی کھانا پڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیداری اسلامی کے مسئلے میں واحد ملک، کہ جس نے دیگر اسلامی ملکوں کی مدد و حمایت کی ہے، صرف ایران ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ عراق میں جب داعش دہشتگرد گروہ سامنے آیا تو اسے ختم کرنے کیلئے کسی ملک نے کوئی مدد نہیں کی مگر ایران فوری طور پر عراقی قوم کی مدد کے لئے آگے آیا اور ایسے اقدامات کئے کہ امریکی صدر بھی انگشت بدنداں رہ گئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی اس وقت کی فوجی توانائی کا ماضی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل جعفری نے کہا کہ دشمن، اسلامی انقلاب کے خلاف اس وقت سافٹ وار سے کام لے رہا ہے اور ایران کے خلاف ہر قسم کی سازش و دباؤ کے باوجود ملت ایران ہر شعبے میں کامیابی کی منازل طے کررہی ہے۔
.......
/169