14 فروری 2015 - 19:33
شام کی حمایت میں ایران کے موقف کی قدردانی

شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملت شام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے شام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے جشن کو حق و انصاف اور انسانی حقوق کی حامی قوتوں کی موجودگی کا جشن اور خوشی قرار دیا۔ شام کے صدر کی مشیر نے دمشق میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ شام کی تاریخی اور گہری دوستی رہی ہے۔ انہوں نے ظالمانہ اور تسلط پسندانہ کوششوں کے بھرپور مقابلے کے لئے شامی عوام کی کوششوں کی، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت کی قدردانی کی۔ بثینہ شعبان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دمشق میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریب سے پتہ چلتا ہے کہ ان نعروں کے برخلاف جو مغرب لگاتا ہے اور اس کے برخلاف عمل کرتا ہے، ہم اس وقت ایسی طاقت کی موجودگی کا جشن منا رہے ہیں، جو ہماری حامی ہے اور حق و انصاف کی حمایت کررہی ہے۔ بثینہ شعبان نے آخر میں عالمی قوانین کے استحکام کے لۓ تہران کی کوششوں کی بھی قدردانی کی۔

.......

/169