متحدہ عرب امارات میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کا گروپ 1+5 کے لئے اس وقت سنہری موقع ہے.
اين خيالات كا اظہار 'محمد رضا فياض' نے اسلامي انقلاب كي سالگرہ كے موقع پر ابوظبہي ميں واقع ايراني سفارتخانے كي تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.
انہوں نے كہا كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي كي وجہ سے ايران ميں اسلامي اصولوں پر مبني جمہوريت قائم ہے اور ايراني قوم رہبر معظم انقلاب اسلامي كے زير سايہ ترقي اور خوشحالي كا سفر طے كررہي ہے.
اسلامي جمہوريہ ايران اور متحدہ عرب امارات كے درميان قريبي اور ديرينہ تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے محمد رضا فياض نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے درميان روابط مشتركہ اعتماد اور احترام پر قائم ہيں.
ابوظبہي ميں ايران كے قومي دن كے موقع پر ايراني سفير نے نيك خواہشات كا پيغام بھي ديا.
اس تقريب ميں سنئير اماراتي حكام اور وزراء سميت سفارتكاروں كي بڑي تعداد موجود تھي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲