13 فروری 2015 - 13:52
رہبر انقلاب کا پیغام حقیقی اسلام کا پیغام ہے: فیصل مقداد

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ یورپی نوجوانوں کے نام آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام، نے حقیقی اسلام کی تصویر پیش کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ  یورپی نوجوانوں کے نام آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام، نے حقیقی اسلام کی تصویر پیش کی ہے – شام کے نائب وزیرخارجہ نے فیصل مقداد نے کہا کہ یہ پیغام حقیقی اور اصل اسلام سے روشناس کرانے اور تمام قوموں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے لئے ایک بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق ميں اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سےرہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ رہبر انقلاب نے امت مسلمہ کی عظمت و بلندی اور اور مزاحمت کے محور کی حمایت کے سلسلے ميں جو کوششیں انجام دی ہيں اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کروں ۔ انہوں نے یورپی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب کے پیغام کے بارے میں کہا کہ  بے شک اسلام کو اس وقت داخلی اور بیرونی دونوں جانب  سے یلغار کا سامنا ہے ۔ داخلی اس اعتبار سے   داعش ، جبھۃ النصرۃ اور فری سیرین آرمی اور ان تمام گروہوں سے جو خود کو مسلمان بتاکر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسلام کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ہیں – انہوں نے کہا کہ یہ گروہ در حقیقت اسلام کا حقیقی چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے میں کوشاں ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲