12 فروری 2015 - 22:35
جنرل قاسم سلیمانی اور دہشتگردوں کے لئے پیغام

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو لگنے والی کاری ضرب کے سبب میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ گروہ آخری سانس لے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب فورس کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو لگنے والی کاری ضرب کے سبب میں پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ گروہ آخری سانس لے رہے ہیں۔

قدس بریگیڈ کے سینئر کمانڈر بریگیڈیر جنرل قاسم سلیماني نے شہر كرمان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سامراج کا آخری ہتھكنڈا، اسلام کی تصویر کو بگاڑنے کے لئے تكفيري نظریات کو فروغ دینا اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے بیج بونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہم ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات عراق، بحرین، شام، یمن اور شمالی افریقہ کے ممالک میں دیکھ رہے ہیں۔ بریگیڈیر جنرل سلیماني نے کہا کہ عالمی سامراج اور صیہونیزم ، مزاحمت کے محاذ سے مسلسل شکست کے بعد بوکھلا گئے ہیں اور انہوں نے اپنی مجبوریوں اور ایران کی طاقت کا پورا یقین کر لیا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف کے حزب اللہ لبنان کی حالیہ جوابی کارروائی کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ مزاحمت کے مورچے کی ایک علامت ہے اور اس نے اسرائیلی فوج کی بھرپور تیاری کے باوجود ایسی جوابی کارروائی کی جس کو اسرائیلی کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔

.......

/169