12 فروری 2015 - 22:14
اسرائیل کی برسوں کی محنت پرگھنٹوں میں پانی پھر گیا

شام کی فوج کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی محاذ پر جاری مہم کے دوران فوج نے دمشق کے نواحی علاقوں، قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر العدس، دناجي اور دیرالماكر علاقوں میں امن قائم ہو گیا ہے جبکہ تل مصیح، تل مرئی، تل عروس اور تل سرجہ علاقوں پر فوج نے کنٹرول مستحکم کر لیا جس کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس سے دمشق – قنیطرہ اور دمشق- درعا شاہراہ مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک ہو گئی ہے۔ دوسری جانب فرانس پریس نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی علاقے میں فوج کی کامیابی، علاقائی طاقت کے توازن میں اہم ہے۔

العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نے بے مثال کارروائی کرتے ہوئے دیرالعدس کے اہم جنوبی محاذ پر بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اورسرچ مہم کے دوران جبہۃ النصرہ اور کئی دیگر تنظیموں کے دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر شام کی جولان کی پہاڑیوں کی جانب فوج کی پیشرفت سے اسرائلي میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس سے شام کے بحران کے حل میں اہم مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق فوج کو یہ کامیابی ایسی حالت میں ملی کہ دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے دارالحکومت دمشق پر وسیع حملے کا منصوبہ بنایا تھا جسے بر وقت فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا جس کے دوران کافی تعداد میں دہشت ہلاک ہوئے۔

.......

/169