اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بارے میں جاری کیے جانے والے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی باشرف اور انقلابی قوم کی گيارہ فروری انیس سو اناسی کے پرشکوہ انقلاب کے سینتیسویں طلوع آفتاب کے یادگار جشن میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر شرکت نے ایک بار پھر دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے قومی وحدت و میثاق کا یادگار ترین منظر پیش کیا ہے -
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اعتدال پسند تحریک کی کامیابی کی سالگرہ کے دن کہ جس دن گلوں نے گولیوں پر فتح پائی، پورے ایران اسلامی کے عوام کی یکدل و یک زبان ہو کر بھرپوراخلاص اور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت، نہ صرف باعث مسرت و شادمانی اور امید افزا ہے بلکہ اس تاریخي حقیقت کی یاد دلاتی ہے کہ اسلامی انقلاب کےگلستان کے دروازے، عزیز ترین اور اہم ترین حقیقت پسند اور انصاف پسند افراد کی برسوں کی جانفشانی اور ایثار کے نتیجے میں بدستورکھلے ہوئے ہیں-
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ میں گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ جوش و جذبے اور آگاہی کے ساتھ شرکت کر کے ایک اور کارنامہ سرانجام دیا ہے اور امریکہ کی سرکردگی میں عالمی سامراج کی تسلط پسندی کابھرپور جواب دیا ہے-
.......
/169