11 فروری 2015 - 16:25
اسلامی انقلاب کی جڑیں اور امنگیں کسی قیمت پر تبدیل نہیں ہو سکتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کا اصول اور اس کی امنگیں ناقابل تغییر ہیں -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو تہران کے تاریخي آزادی اسکوائرپر جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی چھتیسويں سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شاندارشرکت پر ان کا شکریہ اداکیا – صدرحسن روحانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کو چھتیس سال کا عرصہ گذرچکا ہے لیکن ایران کے عوام اسلامی انقلاب کے اصولوں اور امنگوں یعنی استقلال، آزادی اور اسلامی جمہوریت کے اصولوں پرپوری قوت کے ثابت قدم ہيں – صدر روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس انقلاب کی جڑیں اور ہمارے اصول و امنگیں کسی بھی قیمت پر تبدیل نہيں ہوسکتیں کہاکہ آزادی و خودمختاری آسانی کے ساتھ حاصل نہيں ہوئي ہے کہ جسے ہم آسانی کے ساتھ گنوادیں –صدر حسن روحانی نے کہاکہ ایران کے عوام نے جس طرح سے ایران کے خلاف مسلط کردہ عراق کی بعثي حکومت کی جنگ میں اپنی خود مختاری کا دفاع کیا تھا اسی طرح آج عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بھی اپنی خود مختاری اور خاص طور پر اپنے ایٹمی حقوق کا دفاع کررہے ہيں – انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پر قائم ہے اور تمام اقتصادی ثقافتی اور سماجی میدانوں میں اپنے وعدے یکے بعد دیگرے پورے کرے گي – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے خطاب میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور مغربی ملکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ دعوی کرتے ہوکہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام مذاکرات پر مجبور ہوئے ہيں اگرایسا ہے تو پابندیوں کو جاری کیوں نہ رکھتے ؟ تم لوگ مذاکرات کی میز پر پابندیاں اٹھانے کی بات  کیوں کررہے ہو؟  صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مغرب ملکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غلط بیانی اور جھوٹ سے باز آجاؤ اور اپنے عوام سے سچ بولو اور ان کو صاف صاف بتادو کہ ایران جیسی  عظیم قوم کے ساتھ دنیا کے پاس تعاون اور مفاہمت کے سوا اور  کوئي راستہ نہیں ہے – انہوں نے مغربی ملکوں سے کہا کہ تم لوگ دنیا کو کھل کر بتادو کہ اگرمشرق وسطی میں امن قائم ہونا ہے اور اگر دہشت گردی کا خاتم ہونا ہے تو ایران کی شراکت کویقینی بنانا ہوگا اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہيں ہے – صدر روحانی نے کہا کہ مغربی ملکوں نے دیکھ لیا کہ عراق، شام، لبنان اور یمن ميں جس قوت نے دہشت گردوں کے مقابلے میں ان ملکوں کے عوام کی مدد کی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی تھا – صدرحسن روحانی نے مغربی ملکوں سے کہا کہ تم لوگ حقائق کو اپنے عوام سے بیان کرو یہ مذاکرات پوری دنیا کے نفع میں ہیں- انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جو آبرومندانہ راستہ تمہارے سامنے پیش کیا ہے اس سے اچھی طرح سے استفادہ کرو اور موقع سے فائدہ اٹھاؤ-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲