11 فروری 2015 - 09:58
یمن کے سرکاری ٹی وی چینل سے پہلی مرتبہ ’’حی علی خیر العمل‘‘ کی آواز بلند

مصر کی نیوز ایجنسی الیوم السابع نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ شیعہ سنی اذان میں اتنا فرق ہے کہ سنیوں کی اذان میں جملہ’’ حی علی خیر العمل‘‘ حذف کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے سرکاری ٹی وی چینل سے پہلی مرتبہ شیعہ آذان نشر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی شائع کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یمن کے سرکاری چینل سے شیعہ اذان نشر کی جانے لگی ہے۔
مصر کی نیوز ایجنسی الیوم السابع نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ شیعہ سنی اذان میں اتنا فرق ہے کہ سنیوں کی اذان میں جملہ’’ حی علی خیر العمل‘‘ حذف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبد المالک الحوثی نے گزشتہ روز کہا: یمن کا انقلاب کسی ایک گروہ یا کسی ایک علاقے سے مخصوص نہیں بلکہ یہ انقلاب یمن کی پوری قوم کی آرزوں، تمناووں اور ان کے مطالبات کی عکاسی کرنے والا ہے۔ انقلاب کا مقصد کسی ایک گروہ کے مطالبات کو پورا کرنا نہیں ہے۔
انہوں نے بنیادی آئین نامے کے جاری کئے جانے کو ضروری، قانونی اور اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: یمن کا انقلاب کسی گروہ یا پارٹی کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر کی نگرانی میں سیاسی دھڑوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

...................
242