اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا حق ہے اور ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے لئے یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔
صدر پوتین نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ پوتین نے کہا کہ روس کا مؤقف یہ ہے کہ ایران کو پرامن سرگرمیوں کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول اور یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
روسی صدر نے شام اورعراق میں داعش کی پیداوار میں بعض علاقائی اورغیر علاقائی طاقتوں کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ داعش اب شام و عراق کے علاوہ پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے اور داعش کے حامی ممالک اپنے اشتباہات کا مزہ ضرور چکھیں گے۔
.......
/169