اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ بحرین کا مسئلہ کوئی مذہبی نہیں، بلکہ ایک سیا سی مسئلہ ہے اور اس کا جواب نہ دینا ، اسلامی اتحاد کے منصوبے پر عملدر آمد کی راہ میں ایک چیلنج شمار ہوتا ہے۔ شیخ قاسم نے کہا کہ بحرین کے عوام کی تحریک ایسے عدل وانصاف کے قیام کا مطالبہ ہے جس میں پارلیمنٹ اورحکومت میں عوام کا بھی کردارہو اوریہ مطالبہ قانونی اورانسانی حقوق کےمعیارکےمطابق ہے- حزب اللہ کےڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ تقریبا چار برس سے بحرین کے عوام اپنے سیاسی مطالبات پرامن طورپر پیش کررہے ہيں لیکن حکومت نہ صرف اس مسئلے کا جائزہ نہیں لیتی، بلکہ عوام کے پرامن مظاہرے کوکچل دینے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے ایک ظالمانہ قدم اٹھاتے ہوئے جعمیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے شیخ علی سلمان کو گذشتہ اٹھائیس دسمبر کو دارالحکومت منامہ کے مضافاتی علاقے البلاد القدیم میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا - گذشتہ چوالیس روز سے ان کی گرفتاری کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہيں اور ہر دن مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
.......
/169