10 فروری 2015 - 05:52
ایران کے ایٹمی مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں: اوباما

امریکی صدر نے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کی یہ کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اچھا سمجھوتہ طے پاجائے۔ انجیلا مرکل نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات حساس اور اہم مرحلے میں پہنچ چکے ہيں- امریکی صدر اور جرمن چانسلر نے اسی طرح یوکرین اور مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں بھی مذاکرات کئے - جرمن چانسلر اوباما سے ملاقات کے لئے پیر کو واشنگٹن پہنچی ہیں -

.......

/169