9 فروری 2015 - 16:30
ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں مکمل ہم آہنگی

ملک کے دفاع کے لئے ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملک کے دفاع کے لئے ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نےپیر کے روز کہی۔ انہوں کہا کہ پورے ملک میں تین ہزار چھ سومقامات پر نصب کئے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم میں، اسلامی جمہوریۂ ایران کی فضائي حدود کے دفاع  کے لئے مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے پیر کو خاتم الابنیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ اس میدان میں ہماری پیشرفت کا ایک سبب یہ ہے کہ مسلح افواج اپنی قوت اقتدار میں روز بروزاضافہ کررہی ہے اور ساتھ ہی ہمیں درپیش ممکنہ خطرات کا بھی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریب اور دوردراز کے علاقوں میں مستقبل میں ممکنہ رونما ہونےوالے خطرات کے بارے میں ایئر ڈیفنس سسٹم یہ پتہ لگا سکتا ہے کہ یہ خطرہ کس علاقے میں ہے اور کہاں اثرو رسوخ کرنا چاہتاہے۔ بريگيڈير جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ خاتم الانبیاء ائیرڈیفنس کےجوانوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس ہونا چاہئے تاکہ وہ دنیا کے پیچیدہ اورمختلف نوعیت کے خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲