اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 20 اقتصادی ملکوں کے اس گروپ کی صدارت، گذشتہ سال دسمبر میں ترکی نے سنبھالی ہے- اس سے قبل اس گروپ کا، آسٹریلیا چيئرمین ملک تھا- استنبول اجلاس میں گروپ بیس کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ کے علاوہ، ان ملکوں کے سینٹرل بینکوں کے سربراہان اور اسی طرح عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ہے- استنبول اجلاس کا مقصد، اقتصادی ترقی کی راہوں اور سرمایہ کاری کے نئے مستقبل کے تعّین اور گروپ بیس کے بنیادی مسائل کا جائزہ لینا ہے- اس اجلاس میں کوٹہ سسٹم میں اصلاحات اور آئی ایم ایف کے، سنہ دو ہزار دس کے منظور کردہ انتظامی طریقوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوگی- عالمی مالیاتی فنڈ کے انتظامی امور کی سربراہی، اس فنڈ کے قیام کے بعد سے ابتک، یورپی ملکوں کے پاس رہی ہے اور یورپ و امریکہ نے ایک غیر مکتوب دستور العمل کے ذریعے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سربراہی خود ہی آپس میں سنبھال رکھی ہے، مگر سنہ 2008 کے مالی بحران کے پیدا ہونے، اور گروپ 20 کے سرگرم عمل ہونے کے ساتھ ہی، اس گروپ میں شامل، نئی ابھرتی اقتصادی طاقتوں نے مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک جیسے بڑے عالمی اداروں میں اپنی شراکت کے عمل میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲