9 فروری 2015 - 08:00
عراق میں نیشنل گارڈ تشکیل دینے کی ضرورت: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں نیشنل گارڈ کی تشکیل اور سابق حکمران جماعت بعث پارٹی کی سرگرمیوں پر پابندی، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم کے ترجمان رافد الجبوری نے اتوار کی رات، عراق کے الحدث ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے نیشنل گارڈ کی تشکیل، عدالت و قانونی کاروائی کے حق اور اسی طرح بعث پارٹی کی سرگرمیوں پر پابندی کا مسئلہ، نہ صرف حکومت عراق کے ایجنڈے میں شامل ہے بلکہ ان مسائل پر عراق میں سیاسی مفاہمت کی دستاویزات میں تاکید بھی کی گئی ہے- عراق کی کابینہ نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک اجلاس میں، جو  وزیراعظم حیدرالعبادی کی صدارت میں تشکیل پایا، مذکورہ مسائل کے حوالے سے قوانین کے مسودے کی منظوری دے دی کہ جسے حتمی منظوری کیلئے عراق کی پارلیمنٹ کو پیش کردیا گیا- نیشنل گارڈ، ان عوامی رضاکاروں کی جگہ تشکیل دیئے جائیں گے، جو گذشتہ چند ماہ کے دوران داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں سرگرم عمل رہے ہیں- واضح رہے کہ بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے، موصل پر داعش کے قبضے اور اس تکفیری گروہ کی پیشقدمی جاری رہنے کے بعد عوام کے اٹھ کھڑے ہونے پر مبنی فتوی جاری کیا تھا جس کے بعد عراقی عوامی رضاکاروں نے داعش مقابلے میں اپنی سرگرمیاں وسیع پیمانے پر شروع کردی تھیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲