8 فروری 2015 - 21:00
فلسطینیوں پراسرائیل کےحملے - حماس کی رپورٹ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی شہریوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے جنوری دو ہزار پندرہ کے دوران سات فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں سے دو فلسطینی غرب اردن اور دو سنہ انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں سے متعلق رہے ہیں-

حماس کی رپورٹ میں، یہ بھی آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے صرف جنوری کے مہینے میں غزہ اور غرب اردن کے دو سو چّوالیس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اٹھاون بچّے اور تین وہ فلسطینی مسلمان بھی شامل رہے ہیں کہ جنھیں صیہونی حکومت نے اس سے قبل جیل سے رہا کیا تھا-
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اسی طرح جنوری کے مہینے میں مقبوضہ علاقوں میں اٹھارہ کیمپ، فلسطینیوں کو آٹھ مکانات اور دو تجارتی گوداموں کو تباہ کیا ہے-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی رپورٹ کے مطابق جنوری دو ہزار پندرہ کے دوران صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں صیہونیوں کیلئے دو ہزار نو سو تیس مکانات، تعمیر کئے جانے کی منظوری دی-
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف جنوری کے مہینے میں صیہونی فوجیوں نے مختلف فلسطینی گروہوں کے ترسٹھ ارکان کو گرفتار کیاجن میں پندرہ طلباء، چار اساتذہ، تین انجینئر اور تین امام جماعت اور سینتیس وہ فلسطینی شامل ہیں کہ جنھیں صیہونی حکومت نے رہا کردیا تھا-
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے رکن، حنان عشراوی نے جبل زیتون کے قریب تل القصر میں صیہونی آباد کاری کیلئے پانچ سو اسّی کمروں کے ہوٹل کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کئے جانے کو مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کا صفایا کئے جانے کی ایک سازش سے تعبیر کیا ہے-
انھوں نے کہا ہے کہ یہ ٹینڈر، در حقیقت اسی علاقے میں تیرہ سو تیس کمروں کے ہوٹل کی تعمیر کیلئے صیہونی حکومت کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے کہ جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے-
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے رکن حنان عشراوی کے مطابق صیہونی حکومت، بیت المقدس سے اس شہر کے اصل مکینوں کا صفایا کرکے صیہونی آباد کاری کی توسیع اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور صیہونیوں کے مفاد میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے بڑے بیت المقدس کے منصوبے پر عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے-

.......

/169