اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ نے اخبار الرائے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردنی فوج کے حملے داعش دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک جاری رہیں گے۔ اردنی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کاررائیوں کا نام "انتقام " رکھا گیا ہے اور جہاں کہیں داعش دہشت گرد ہوں گے وہاں ان کے خلاف حملے کئے جائیں گے۔ اردنی وزیر داخلہ نے کہا کہ اردن میں داخل ہونے کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔










.....
/169