8 فروری 2015 - 06:19
انقلاب اسلامی فلسطینی اہداف کے لئے بےمثال تبدیلی

فلسطین کی تحریک حماس نے اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران، علاقے میں فلسطینی اہداف کے حق میں ایک بے مثال تبدیلی تھی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران، علاقے میں فلسطینی اہداف کے حق میں ایک بے مثال تبدیلی تھی- تحریک حماس کے ترجمان اسماعیل رضوان نے سنيچر کے دن کہا کہ انیس سواناسی کے ان ایام میں ایران میں جو واقعہ رونما ہوا، وہ فلسطین کے اہداف کے حق میں سنگ میل اور ایک بے مثال کامیابی شمار ہوتا ہے کہ جس کا فلسطین کی تحریک آزادی پر کافی اثر ہوا ہے- اسماعیل رضوان نے ایران کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ میں تحریک مزاحمت کی کامیابیوں میں اس حمایت کا بہت بڑا کردار رہا ہے- تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد، اسلامی جمہوری نظام نے صیہونی دشمن کے ساتھ اپنے تعلقات کوختم کرنے کے ساتھ ہی اسرائیلی سفیر کو تہران سے باہر نکال دیا اور اسرائیلی سفارتخانے کو فلسطینی سفارتخانے میں تبدیل کردیا- انہوں نے کہا ایران نے اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کو تیل اورگیس کی ترسیل بند کر دی اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کرنا شروع کردی- تحریک حماس کے اس اعلی عہدیدار نے امام خمینی (رح) کی پالیسیوں اور اقدامات نیز مسلم امہ کی فکر و نظرمیں بالیدگی میں، ان پالیسیوں کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے فلسطیں اور عالم اسلام کے لئے صیہونیوں کے خطرناک ‏عزائم سے مسلم امہ کو آگاہ کیا-

.......

/169