اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی سرکاری ٹی وی سے نئے بنیادی آئین کے اعلان کے بعد گزشتہ شب اس ملک کے دار الحکومت صنعاء سمیت دیگر شہروں میں جشن منایا گیا۔
جمعے کو اعلان کئے گئے یمن کے نئے آئين کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل ایک صدارتی کونسل تشکیل پائے گي جو صدارت کے فرائض انجام دے یمن کے نئے آئین کے اعلان کی تقریب میں جو دارالحکومت صنعاء میں ایوان صدرمیں منعقد ہوئی، ملک کی اہم جماعتوں کی اعلی سیاسی شخصیات اور مختلف دھڑوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ یمن کے نئے آئین کی رو سے عبوری دور میں صدارتی کونسل پانچ افراد پر مشتمل ہے جوصدارت کی ذمہ داریاں نبھائےگي – نئے آئین کے تحت عبوری پارلمینٹ بھی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کی جگہ لے گي اورصدارتی کونسل حکومتی امور انجام دے گی۔ اس بیان کے مطابق عبوری حکومت عبوری دور میں عوام کے حقوق اور شہری آزادی کی رعایت کی پابند ہوگی اور خارجہ تعلقات بھی اچھی ہمسائیگی اور دیگر ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول پراستوار ہوں گے۔ یمن کےنئے بینادی آئین میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ انقلاب کی اعلی کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سابق پارلمینٹ کی جگہ پانچ سو اکیاون افراد پر مشتمل عبوری قومی کونسل تشکیل دی جائے گي جس میں سابق اراکین پارلمینٹ کے علاوہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جو یمن کی سابق پارلیمنٹ میں موجود نہيں تھیں نمائندگی کریں گی- ملک کے نئےعبوری آئین اور عبوری صدارتی کونسل کی مدت تین ماہ ہوگي –




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲