اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے ملک کے سیکورٹی اور فوجی کمانڈروں سے ملاقات میں، داعش دہشتگردگروہ کے خلاف جنگ تیز کرنے کا اعلان کیا ہے-
شاہ اردن نے کہا کہ پائلٹ معاذ الکساسبہ کا خون رائگاں نہ جائےگا اور اردن اس جرم کا منہ توڑجواب دے گا کیونکہ داعش دہشتگردگروہ توحیدی اسلام اور اس کے اعلی اقدارکے خلاف جنگ کررہا ہے-
قابل ذکر ہے کہ داعش نے منگل کے دن اردن کے پائلٹ الکساسبہ کی ویڈیو فیلم جاری کی تھی جسے شام کے شہر رقہ میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتارکرلیا گیا تھا-
شامی نیوز ایجنسی نے بدھ کے دن رپورٹ دی کہ داعش گروہ کے ہاتھوں اردن کے قیدی پائلٹ افسر کا قتل، امان کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کا نتیجہ ہے-
شام کے الوطن اخبار نے لکھا ہے کہ اردن حکومت کی جانب سے شامی فوج کے ساتھ جنگ کے لئے شام جانے والے ہزاروں تکفیری دہشتگردوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول دینے کے باوجود داعش نے اس کے پائلٹ کو زندہ جلا دیا-
اس اخبار نے لکھا ہے کہ حکومت اردن نے دہشتگردوں کو شام بھیجنے کے لئے امریکہ کی ہماہنگی سے اپنے ملک میں دہشتگردوں کے لئے ٹریننگ سنٹر بھی قائم کئے-
.......
/169