اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مرنے والوں میں 13 عام شہری، 18 حکومت مخالفین اور 4 یوکرینی فوجی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران 25 فوجی اور 55 مخالفین زخمی بھی ہوئے ہیں- یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخالفین نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہردونیسک کے مختلف علاقوں پر بیالیس بار حملے کئے- شہردونیسک پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گولہ باری میں پانچ عام شہری زخمی ہوئے ہيں- مخالفین نے یوکرین کی فوج کو جسے شہردونیسک کے مغربی علاقوں پر کنٹرول حاصل ہے، شہر پر گولہ باری کا ذمہ دار قرار دیا ہے- اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج اور مخالفین کےدرمیان اپریل 2014 سے ا ب تک 5300 افراد ہلاک اور 12200 افراد زخمی ہوچکے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲