5 فروری 2015 - 08:54
عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مقالہ نویسی کا مقابلہ

اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ برائے بین الاقوامی امور نے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے تعاون سے مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔ لہذا دلچسپی رکھنے والے تمام دانشوروں، لکھاڑیوں اور محققین کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
امام خمینی(رہ) کی رہبریت میں ایران کا اسلامی انقلاب، ملکی سطح پر سیاسی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں عظیم جبکہ عالمی سطح پر اہم اور حیرت انگیز تبدیلیوں کا باعث بنا۔ اگر چہ دنیا میں بہت سارے انقلاب رونما ہوتے رہے لیکن ایران کا پرشکوہ اسلامی انقلاب دینی جذابیت، ظلم کی مخالفت، مستضعف و کمزور طبقہ لوگوں کی حمایت اور خاص طور پر عالمی استکبار کے مقابلے میں مقاومت کی وجہ سے اپنی مثال آپ بن گیا۔
ایران کا اسلامی انقلاب تمام پہلوؤں خاص طور پر تین پہلوؤں؛ دینی ہویت کو اجاگر کرنے، اسلامی حکومت کا تفکر پیش کرنے اور فلسطین کے مقدس ارمان کا دفاع کرنے میں بے نظیر ثابت ہوا۔
اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ برائے بین الاقوامی امور نے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے تعاون سے مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔ لہذا دلچسپی رکھنے والے تمام دانشوروں، لکھاڑیوں اور محققین کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
مقالات کے موضوعات
۱؛ امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں انتہا پسندی اور اسلام کے خلاف منظم سازش چینی کی وجوہات
۲؛ محمدی(ص) اسلامی اور امریکی اسلام کے بارے میں امام خمینی(رہ) کے نظریات
۳؛ امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں عالمی امن و سلامتی کے ارکان
۴؛ امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں بناوٹی اسلام کی فکٹریوں کی جڑیں تلاش کرنا
۵؛ امام خمینی(رہ) اور امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق
۶؛ امام خمینی کی نگاہ میں سیاسی اخلاقی بنیادیں
۷؛ امام خمینی(رہ) کے بیانات میں جمہوریت کا مفھوم
۸؛ اسلام اور امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں حقوق نسواں کے مختلف پہلو
۹؛ امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں دشمن شناسی
۱۰؛ امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں مذہبی جمہوریت
مقالات بھیجنے کا طریقہ
۔ A4 پیچ کے ایک صفحہ (۳۰۰ لفظوں پر مشتمل) پر مقالے کا خلاصہ، مولف کے نام، ایڈرس اور سابقہ علمی کارناموں کے ذکر کے ساتھ بھیجیں۔
۔ مقالے کا خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ گیارہ مارچ دوہزار پندرہ ہے۔
۔ جس مقالے کے خلاصے کی تائید ہو جائے گی اسے زیادہ سے زیادہ A4 کے پچیس صفحوں پر مشتمل دو فارمٹ ورڈ اور پی ڈی ایف میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکرٹریٹ میں بھیجیں۔
۔ اصلی مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ بیس اپریل دوہزار پندرہ ہے۔
۔ اسمبلی بھیجے جانے والے مقالات پہلے نہ کسی ملکی یا غیر ملکی کانفرنس میں پیش کئے گئے ہوں نہ کسی رسالے میں چھپے ہوں۔
۔ منتخب مقالات مولفین کے معنوی حقوق کی پاسداری کے ساتھ علمی کمیٹی کی تشخیص سے چھاپ کر شائع کر دئیے جائیں گے جبکہ برتر مقالات پر نفیس جوائز سے بھی نوازا جائے گا۔
۔ خلاصہ اور اصلی مقالہ بھیجنے کا ایمیل ایڈرس
Dabirkhanehmajma@gmail.com یا info@ahl-ul-bayt.org 

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲