اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندہ وفد کے ترجمان الیکسی زائی تسوف نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے اپنی مجوزہ قرارداد میں، جو آئندہ چند روز میں سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گي، سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، داعش دہشتگرد گروہ کو ان تمام ذرائع سے محروم کرے کہ جن کی وجہ سے اس گروہ کی مالی آمدنی ہورہی ہے- یہ قرارداد، اردنی پائلٹ کو نذر آتش کئے جانے کی مذمت کے بعد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک کی جانب سے پیش کی جائے گي- داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف پیروی کیلئے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے گذشتہ سال نومبر کی اپنی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس بات کی صلاح دی تھی کہ ان تمام آئل ٹینکروں کو روک دیا جائے، جو داعش دہشتگرد گروہ کے زیرقبضہ علاقوں میں آمد و رفت کرتے ہیں- اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تیل کی فروخت سے داعش دہشتگرد گروہ کی، یومیہ آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے، سولہ لاکھ پچاس ہزار ڈالر تک آمدنی ہوتی ہے- البتہ اس گروہ کو حال ہی میں ملنے والی پے در پے شکستوں کے بعد اس کی اس آمدنی میں اب کمی آئی ہے-
.......
/169