4 فروری 2015 - 16:42
شیخ الازھر: تکفیری ٹولے داعش کی شرعی سزا قتل اور پھانسی ہے

الازھر کے اس بیان میں آیا ہے کہ تکفیری ٹولہ داعش مفسد فی الارض ہے اور اللہ اور اس کے رسول نے ایسے گروہ کے لیے جو سزا معین کی ہے کہ وہ موت، پھانسی اور ہاتھوں پیروں کا کاٹ دیا جانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں تکفیری ٹولے داعش کے ہاتھوں اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ زندہ نذر آتش کئے جانے کے بعد شیخ الازھر نے ایک بیان جاری کر کے اس سفاکیت کی پرزور مذمت کی ہے اور داعش کے عناصر کو موت اور پھانسی کی سزا دئے جانے کا فتویٰ دیا ہے۔

الازھر کے اس بیان میں آیا ہے کہ تکفیری ٹولہ داعش مفسد فی الارض ہے اور اللہ اور اس کے رسول نے ایسے گروہ کے لیے جو سزا معین کی ہے کہ وہ موت، پھانسی اور ہاتھوں پیروں کا کاٹ دیا جانا ہے۔

احمد الطیب نے اسلام میں بے گناہ لوگوں کے قتل کو حرام قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ داعش نے معاذ الکساسبہ کو زندہ جلا کر پست ترین کام انجام دیا ہے جس سے تمام ادیان متنفر ہیں۔

انہوں نے اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کو باغی اور خدا و رسول کے ساتھ جنگ کرنے والے قرار دیا اور قرآن مجید کی آیات کے مطابق ان کی سزا موت بیان کیا۔

احمد الطیب نے اردنی پائلٹ کے پسماندگان کو تعزیت دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھشتگرد ٹولے کو نابود کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کریں۔

واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے گزشتہ روز ایک ایسا ویڈیو کلیپ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وہابیوں کے بانی ابن تیمیہ کے فتوے کے مطابق اردنی پائلٹ کو زندہ زندہ جلا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲