4 فروری 2015 - 09:22
انقلاب اسلامی ایران نے اسلام کا اصل چہرہ روشناس کرایا: عراقی پروفیسر

عراقی یونیورسٹی کے پروفیسر نے گزشتہ سالوں میں مشرق وسطی میں اٹھنے والی بیداری کی تحریکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اسلام کا اصل چہرہ روشناس کرایا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی یونیورسٹی کے پروفیسر نے گزشتہ سالوں میں مشرق وسطی میں اٹھنے والی بیداری کی تحریکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اسلام کا اصل چہرہ روشناس کرایا ہے.

يہ بات بغداد كي 'مستنصريہ' يونيورسٹي كے پروفيسر 'عزيز جبر' نے ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ امام خميني (رہ) كي قيادت ميں انقلاب اسلامي ايران نے عالمي سامراجي قوتيں بشمول امريكہ كو شكست دي.
سنئير عراقي تجزيہ نگار نے مزيد كہا كہ انقلاب اسلامي خطے ميں بيداري كي تحريكوں كا آغاز بن گيا اور امريكہ اور بعض سامراجي قوتوں كے علاقائي اتحاد كو بھي شكست سے دو چار كرديا.
اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف عالمي سازشوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران پر مسلط شدہ آٹھ سالہ جنگ اسلامي جمہوريہ كے خلاف مغربي ممالك سميت امريكہ كي پہلي سازش تھي.
انہوں نے كہا كہ انقلاب اسلامي كي 36ويں سالگرہ كے موقع تك ايران كے خلاف سازشيں بالخصوص غيرقانوني عالمي اقتصادي پابندياں جاري رہيں.
ايران اور عراق كے درميان اسٹريٹجك تعلقات اور تعاون كا حوالہ ديتے ہوئے عزيز جبر نے مزيد كہا كہ صدام حسين كي عامرانہ حكومت كے تذليل كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران نے عراقي حكومت اور قوم كي ہر سطح پر تعاون كيا اور يہ بات ثابت كرديا كہ ايران عراقي قوم كا مخلص دوست اور ہمسايہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲