حکومت اردن نے داعش سے تعلق رکھنے والے ان دونوں دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکادیا- داعش دہشتگرد گروہ نے منگل کو ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں اردن کے پائلٹ معاذ الکسابہ کو زندہ جلاتے ہوئے دکھایاگیا ہے- داعش کا دعوی ہے کہ حکومت اردن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد الکسابہ کو ہلاک کیا گیا ہے- داعش کے ہاتھوں پائلٹ آفیسر معاذ الکسابہ کو ہولناک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارے جانے کے بعد اردن کے ہزاروں شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص الکسابہ کے آبائی شہر الکرک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ عراقی شہری ساجدہ الریشاوی اور کچہ دوسرے سزایافتہ دہشتگردوں کوسزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا - اردن کی فوج نے منگل کو معاذالکسابہ کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ وہ مجرموں سے انتقام لے کر رہے گی- اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ الکسابہ کا خون رائگاں نہ جائے گا اور مجرموں سے سخت انتقام لیا جائےگا- دوسری جانب اردن کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے معاذ الکسابہ کو تین جنوری کو ہلاک کردیا تھا- بتایا جاتا ہے کہ داعش گروہ کو طیارہ شکن ميزائل کی فراہمی عالمی رائے عامہ خصوصا اردن کے عوام کے لئے ایک سوال بن گئی ہے-
.......
/169