4 فروری 2015 - 06:43
افغانستان میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبوں قندھار اور ہرات میں طالبان سے وابستہ مسلح حملہ آوروں کے حملے میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ قندھار کے جنوب میں واقع میوند کے علاقے میں کیا گیا اس حملے میں پولیس وردی میں ملبوس چند مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دوسرا حملہ مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے ایک علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہوا جس ميں چار پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے-

.......

/169