3 فروری 2015 - 17:31
غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے فلسطینیوں کا مظاہرہ

فلسطینیوں نے غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے آنروا کی امداد کا سلسلہ بند کردیئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطینیوں نے منگل کے دن غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک مظاہرے کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں حفظان صحت اور معاشی بحران، محاصرہ جاری رہنے، اور اس کی تعمیرنو کا کام روکے جانے کے پیش نظر،اس علاقے کے باشندوں کےلئے امداد فراہم کرنے کے وعدے پرعمل کرے- فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کے سربراہ پیرگراہم بیل  نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے پچاس روزہ حملوں سے ہونے والی تباہی و بربادی کی تعمیرنو میں تاخیر کے منفی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں- حالیہ دنوں میں غزہ پٹی میں شدید سردی اور فلسطینیوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہ ہونے کے باعث چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد شہید ہوگئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲