3 فروری 2015 - 08:55
ایران افریقی ممالک کا قریبی دوست اور پارٹنر ہے: یوگنڈا کے صدر

یوگنڈا کے صدر 'یورہ موسیونی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ افریقی ممالک سے قریبی تعلقات رکھتے ہوئے ہر شعبے میں تعاون بڑھایا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوگنڈا کے صدر 'یورہ موسیونی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ افریقی ممالک سے قریبی تعلقات رکھتے ہوئے ہر شعبے میں تعاون بڑھایا ہے.

'يورہ كاكوتہ موسيوني' نے يہ بات گزشتہ رات يوگنڈا كے دارالحكومت 'كامپلا' ميں ايراني وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے بتائي.
اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اقتصادي، سياسي، ثقافتي، سائنسي اور سيكورٹي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كا خيرمقدم كرتے ہوئے يوگنڈا كے صدر نے ايران كي مختلف شعبوں ميں ترقي اور قابل قدر پيشرفتوں كو سراہا.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ سائنس، ٹيكنالوجي اور انساني قوت كے حوالے سے يوگنڈا ايران كي صلاحيت اور تجربے سے استفادہ كرنا چاہتا ہے.
ايراني وزير خارجہ نے اس موقع پر يوگنڈا كے ساتھد دوطرفہ تعلقات كو اہم اور اسلامي جمہوريہ ايران كو ايك اسٹريٹجك پاليسي قرار ديتے ہوئے مزيد كہا كہ ايران، افريقي ممالك كے درميان باہمي تعاون اور تعلقات كو افريقي مسائل كے لئے ايك موثر حل سمجھتا ہے.
محمد جواد ظريف نے اس بات پر زور ديا كہ جلد ايران اور يوگنڈا كے درميان تعلقات اور مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون آگے بڑھتے ہوئے دوسرے افريقي ممالك كے لئے ايك مثالي روابط قائم ہوجائے گا.
اس نشست ميں يوگنڈا كے صدر اور ايراني وزير خارجہ نے علاقائي اور بين الاقوامي تازہ ترين صورتحال سميت ايران جوہري مذاكرات پر تبادلہ خيال كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲