2 فروری 2015 - 08:51
بوکو حرام کے خلاف کاروائی کے لئے 7500 فوجی آمادہ

بوکو حرام کے دہشت گردوں نے نائجیریا کے مايودوگوري شہر پر کنٹرول قائم کرنے کے لئے اس پر شدید گولہ باری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح 3 بجے شدید فائرنگ کی۔ یہ حملہ، بورنو صوبے کے تین شہروں پر ایک ساتھ کی گئی فائرنگ کے صرف ایک ہفتے کے بعد کیا گیا ہے۔

نائجیریا کی فوج نے گزشتہ ہفتے، مایودوگوري اور كوندوگا میں بوکو حرام کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔ اسی درمیان افریقہ یونین نے بوکو حرام کے دہشت گردوں سے جدوجہد کے مقصد سے ایک علاقائی فوج کی تشکیل کی تجویز منظور کی ہے۔ اس بارے میں ایتھوپیا کے دارالحکومت اديسہ بابا میں ہونے والے افریقی یونین کے اجلاس کے بعد نائجیریا، کیمرون، نائجر اور چاڈ جیسے ممالک کے فوجیوں پر مبنی ایک اتحادی افواج کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔
افریقی یونین کے موجودہ صدر اور زمبامبوے کے صدر رابرٹ موگابے نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گردوں سے مقابلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بوکو حرام سے جدوجہد کے لئے افریقی یونین فوج بھیجے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ممالک کے سات ہزار پانچ سو فوجیوں کو شمال مشرقی نائجر بھیجا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے 2009 سے اب تک نائجیریا میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان حملوں کے دوران بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169