2 فروری 2015 - 08:23
فرانس نے 5 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

فرانسیسی پولیس نے 5 داعش دہشت گردوں کو کرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے 5 داعش دہشت گردوں کو کرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق داعش دہشت گرد دوسرے افراد کو شام اور عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے بھرتی کررہے تھے۔عراق اور شام میں مختلف یورپی ممالک اور عربی ممالک کے دہشت گرد شامی اورعراقی حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں جنھیںپہلے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی لیکن اب امریکہ اور سعودی عرب داعش کے خلاف ظاہری طور پر کارروائی میں شریک ہیں لیکن اندرونی طور پر ان کی داعش کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ بمباری کی آڑ میں داعش کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

.......

/169