2 فروری 2015 - 06:56
حزب اللہ پہلے سے زیادہ پرعزم اور طاقتور: اسرائیلی اعتراف

صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے حزب اللہ لبنان اس وقت اسرائیل سے مقابلے میں ماضی سے زیادہ پر‏عزم اور طاقتور ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اویگدر لیبرمین نے اتوار کو صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل سے مقابلے میں حزب اللہ کا حوصلہ اس وقت ماضی سے زیاد بلند ہے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل پر کھیل کے نئےقوانین مسلط کردئے ہيں. صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ گذشتہ ہفتے شبعا کے  علاقے ميں حزب اللہ کے حملے میں اسرائیل کی دفاعی طاقت کو نقصان پہنچا ہے کہا کہ اس حملے کے بعد اسرائیل کا ردعمل کافی نہيں تھا-  

.......

/169