31 جنوری 2015 - 20:19
سپاہ پاسداران : صہیونی ریاست کے زيرقبضہ کوئی بھی علاقہ محفوظ نہيں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ثقافتی شعبے کے سربراہ جنرل محمد حسین نجات نے کہا ہے کہ آج صہیونی ریاست کے زيرقبضہ کوئی بھی علاقہ محفوظ نہيں ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد حسین نجات نے جمعہ کے دن شھدائے قنیطرہ (شام) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جنگ کے لئے ایران اور حزب اللہ متحد ہيں۔ انھوں نے صہیونی ریاست کو حزب اللہ کے دنداں شکن جواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کےمسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے شہداء کے خون کا انتقام لئے جانے کا انتظار تھا- جنرل محمد حسین نجات نے کہا کہ حزب اللہ نے ان کا روائیوں سے دنیا پر ثابت کردیا کہ اسے بالادستی حاصل ہے اور صیہونیوں کو ہر روز اپنی نابودی کا انتظار کرنا چاہئے-
سپاہ پاسدان کے ثقافتی شعبے کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور حزب اللہ ایک ہیں کہا کہ حزب اللہ جو بھی کرتی ہے گویا ایران نے کیا ہے اور جہاں ہم کچہ کرتے ہيں گویا حزب اللہ نے کیا ہے- واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو حزب اللہ نے شبعا فارم میں صہیونی ریاست کے فوجیوں کی گاڑیوں پرحملہ کیاتھا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور اس کے فوجی ساز وسامان تباہ ہوگیا - صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں میں اسرائیلی فوجی افسر بھی موجود تھے- اب تک سامنے آنے وای رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجی گاڑیوں پر حزب اللہ کے مارٹر حملے میں کم سے کم چار صیہونی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے بعض ٹی وی چینلوں نے اس حملے ميں سولہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

.......

/169