اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق سنیچر کو فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسی طرح اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے ہفتے کے روز غزہ کے شمالی علاقےالسودانیہ میں ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور انہيں ماہيگیری ترک اور اس علاقے سے نکل جانے پر مجبور کیا- ماہی گیروں پر یہ فائرنگ ایسے میں کی گئی ہے جب فلسطینی ماہیگیر غزہ کے ان ساحلی علاقوں میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے جن علاقوں میں فلسطینی ماہیگیروں کی موجودگی کےسوال پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان سمجھوتہ ہوچکا ہے - صہیونی فوجیوں نے غزہ کے جنوبی علاقے مشرقی خان یونس میں بھی فلسطینی کاشتکاروں پر فائرنگ کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲